ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی میں موٹرسائیکل کو بچاتے تیز رفتار کوسٹر درخت سے ٹکرا گئی، 12 افراد زخمی

نشتر کالونی میں موٹرسائیکل کو بچاتے تیز رفتار کوسٹر درخت سے ٹکرا گئی، 12 افراد زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: نشتر کالونی کے علاقے میں تیز رفتار کوسٹر موٹرسائیکل کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمی ہونے والوں میں 35 سالہ نصیب علی، 25 سالہ ساجد، 26 سالہ سجاد علی، 40 سالہ عبدالستار، اویس علی، زوہیب، شبیر، سلیم، منصور، انیس اور شاہد شامل ہیں۔ ایک زخمی کی شناخت فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوسٹر کے ڈرائیور نے سامنے آنے والی موٹرسائیکل کو بچانے کی کوشش کی، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔