سٹی42: عاشورہ کے لئے اپنے گھروں کو جانے والوں کے ہجوم کے سبب لاہور کے لاری اڈے کے ساتھ ریلوے سٹیشن پر بھی گاڑیاں کم پڑ گئیں۔ ٹرینوں میں مسافروں کا ہجوم اس قدر بڑھا کہ لوگوں نے بوگیوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کیا۔
آج شاہدرہ سے سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس کی بھی بوگیاں مسافروں کے لئے لئے کم پڑ گئیں اور مسافر گھروں تک پہنچنے کے لئے بوگیوں کی چھت اور انجن پر سوار ہوگئے۔
لاثانی ایکسپریس نارووال سے ہو کر سیالکوٹ جاتی ہے آج روانہ ہونے والی اس ٹرین میں بوگیاں معمول کے مطابق صرف تین تھیں جبکہ مسافروں کی تعداد 10 بوگیوں کے برابر تھی۔ ریلوے انتظامیہ کو بار بار شکایات درج کروا دی گئیں لیکن ریلوے انتظامیہ نے بوگیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا۔