ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام ؛امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے صدر ڈویژن پولیس کا فلیگ مارچ

محرم الحرام ؛امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے صدر ڈویژن پولیس کا فلیگ مارچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے صدر ڈویژن پولیس نے فلیگ مارچ کیا
فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے کی،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس کی گاڑیاں فلیگ مارچ میں موجود تھیں ،پی آر یو فورس، ڈولفن سکواڈ، آرمی اور رینجرز کی گاڑیاں فلیگ مارچ میں شامل تھیں 
فلیگ مارچ ایس پی آفس گرین ٹاؤن سے شروع ہو ا،مارچ باگڑیاں ،واپڈا ٹاؤن ، شوکت خانم ملتان روڈ ، ٹھوکر ، رائیونڈ روڈمیں کیاگیا،فلیگ مارچ بھوبتیاں چوک اور ٹھوکر نیاز بیگ کے مختلف علاقوں میں کیا گیا
فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور سکیورٹی انتظات کو یقینی بنانا ہے،محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا