ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے 3 ملزم گرفتار

انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے 3 ملزم گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور نے کاروائی کرکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے 3 اہم ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی, گرفتار ملزموں میں صدام، داریش محمد اور محمد الیاس شامل ہیں، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں دین ٹریڈ سینٹر پشاور سے گرفتار کیا گیا۔

  ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم صدام پشاور سے لیبیا اور لیبیا سے یورپ انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھا، ملزم متاثرہ افراد سے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔

 چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 5 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کیے گئے، ملزم صدام کی نشاندھی پر دریش محمد اور محمد الیاس کو موٹر بارگین پشاور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے انسانی اسمگلنگ کے شواہد، برآمد کر لیے گئے۔

 ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سے بین الاقوامی سمگلنگ نیٹ ورک رابطے اور یورپ روانگی کے منصوبوں سے متعلق شواہد بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer