ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: رواں سال قتل، ڈکیتی، اغوا کی وارداتوں سمیت 58405 واقعات رپورٹ

لاہور: رواں سال قتل، ڈکیتی، اغوا کی وارداتوں سمیت 58405 واقعات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  عابد چودھری :لاہور میں قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان، اقدام قتل، راہزنی، موٹر سائیکل و کار چوری اور چھیننے جیسی وارداتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ایسے جرائم کی 58 ہزار 405 وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے 4، اغواءبرائےتاوان کے 7واقعات رپورٹ ہوئے،رواں سال قتل کی 193 وارداتیں، اقدام قتل کے 397 وارداتیں ہوئیں،رواں سال راہزنی کی 2452 ،جھپٹے کی 2580 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،موٹرسائیکل چھیننے کی 330 ،کار چھیننے کی 15 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

موٹرسائیکل چوری کی 6292 وارداتیں ،دیگر وہیکلز چوری کی 492 وارداتیں،رواں سال نقب زنی کی 1954،مویشی چوری کی 655 وارداتیں ہوئیں،
رواں سال کے دوران متفرق چوری کی 42866 وارداتیں ہوئیں۔

انویسٹی گیشن پولیس ،سی سی ڈی تمام کوششوں کے باوجود ملزمان پکڑنے میں ناکام ر ہے ہیں۔