ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں46ہزارسےزائداساتذہ سرپلس ہونےکاانکشاف

سکولوں میں46ہزارسےزائداساتذہ سرپلس ہونےکاانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :  پنجاب کےسکولوں میں46ہزارسےزائداساتذہ سرپلس ہونےکاانکشاف ہوا ہے۔

وزیرتعلیم راناسکندرحیات نےفوری طورپرریشنلائزیشن کی ہدایت کردی۔

  وزیرتعلیم  کا کہنا تھا کہ 27ہزارسےزائدسکولوں میں46ہزارسےزائدسرپلس اساتذہ موجودہیں،27ہزاراساتذہ کوکمی والے 33 ہزار سکولوں میں تعینات کیا جائیگا،13ہزارپرائمری سکولوں میں20948اضافی اساتذہ موجودہیں،13846پرائمری سکولوں میں سٹوڈنٹ ٹیچرریشوکیمطابق23648اساتذہ درکارہیں۔
راناسکندرحیات کا مزید کہنا تھا کہ   5940ایلیمنٹری سکولوں میں12533سرپلس اساتذہ موجودہیں،15884ایلیمنٹری سکولوں میں18017اساتذہ کی گنجائش موجودہے،634سیکنڈری سکولوں میں888سرپلس اساتذہ موجودہیں۔46ہزارسےزائدسرپلس اساتذہ کی ریشنلائزیشن پالیسی کےتحت شفلنگ کی جائیگی،سرپلس اساتذہ کو ٹیچرز کی کمی والے سکولوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

اُنہوں نے بتا یا کہ 15جولائی سے ریشنلائزیشن پر کام شروع، 20 جولائی تک درخواستیں موصول ہونگی،23جولائی کے بعد ریشنلائزیشن کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا،ریشنلائزیشن ریفارم سے صوبے کو سالانہ بنیادوں پر اربوں کی کی بچت ہوگی۔