ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ نے ہسپتالوں کو 5ارب 10کروڑروپےجاری کردیئے

 محکمہ خزانہ نے ہسپتالوں کو 5ارب 10کروڑروپےجاری کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ نےہسپتالوں کو ادویات خریدنے کیلئے 5ارب 10کروڑ روپےجاری کردیئے۔

شاہدرہ ہسپتال کو ادویات کی مد میں 36 ملین روپےجاری کئے گئے،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کو ادویات کیلئے30کروڑ روپے جاری کئے،میو ہسپتال کو ادویات کے لیے 267 ملین روپے جاری کئے،گنگا رام ہسپتال کو ادویات کی مد میں 194 ملین روپےجاری کئے،پی آئی سی کو ادویات کی مد میں 360 ملین روپےجاری کئے۔

جناح ہسپتال کو ادویات کے لیے 218 ملین روپے جاری کئے،لاہور جنرل ہسپتال کو ادویات کے لیے 20 کروڑ روپے جاری کئے،لاہور چلڈرن ہسپتال کو ادویات کے لیے 65 ملین روپے جاری کئے۔

محکمہ خزانہ نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں کو ادویات کا بجٹ جاری کردیا۔