ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلند چوٹی نانگا پربت سر کرنے کیلئے جانیوالی یورپین خاتون کوہ پیما جان کی بازی ہار گئی

بلند چوٹی نانگا پربت سر کرنے کیلئے جانیوالی یورپین خاتون کوہ پیما جان کی بازی ہار گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان کے خطرناک ترین پہاڑ نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی کوہ پیما خاتون کولاوشاوا کلارا  کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کیمپ ون اور ٹو کے درمیان پیش آیا جہاں کلارا دورانِ ٹریکنگ اونچائی سے نیچے گر گئیں۔ ان کی ٹیم بیس کیمپ پہنچی اور واقعے کی اطلاع دی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے آج سرچ اینڈ ریکوری آپریشن شروع کیا جائے گا اور کلارا کی لوکیشن ٹریس کی جا رہی ہے تاکہ ریسکیو کو ممکن بنایا جا سکے۔

ابتدائی اطلاعات میں آکسیجن سلنڈر کے پھٹنے کی بات سامنے آئی تھی تاہم بعد ازاں تصدیق ہوئی کہ حادثہ کھائی میں گرنے سے پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق کلارا 15 جون کو اپنی ٹیم کے ہمراہ شنگریلا ہوٹل میں قیام پذیر تھیں.16 جون کو بونر بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئیں اور ٹیم 17 جون کو بیس کیمپ پہنچی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر کے مطابق متاثرہ ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔