سیف سٹی پراجیکٹ ، کیمروں کوفعال کرنے میں اہم پیشرفت

 سیف سٹی پراجیکٹ ، کیمروں کوفعال کرنے میں اہم پیشرفت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں کوفعال کرنے میں اہم پیشرفت۔ چینی کمپنی کا سیف سٹی کیمرے ٹھیک کرنے کا سامان لاہور پہنچ گیا۔14اگست تک 2 ہزارکیمروں کو فعال کردیا جائے گا۔
 آئی جی پنجاب نے چینی کمپنی کو عید تک تمام ضروری آلات منگوانے کا الٹی میٹم دیا تھا۔چینی کمپنی نے کیمرے، پاور بیٹریاں، ایل سی ڈیز سمیت دیگر تکنیکی اشیاء امپورٹ کر لی ہیں۔چینی کمپنی کو 14 اگست تک مزید دو ہزار کیمرے فعال کرنے کا ٹارگٹ دیا گیاہے۔فیشل ریکگنائزیشن سسٹم سمیت تمام سافٹ ویئرز کو بھی مکمل فعال کیا جائے گا۔معاہدے کے مطابق چینی کمپنی پراجیکٹ کو 100 فیصد فعال بنانے کی ذمہ دار ہے۔ایم ڈی سیف سٹیز کامران خان کاکہنا ہےکیمروں اور سافٹ ویئر کے فعال ہونے سے سکیورٹی اور مانیٹرنگ کا عمل مزید مؤثر ہو گا۔جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو گا۔