ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا  

Imran khan,Bail sanction,6 cases,City42
کیپشن: Imran khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو  عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ، 6 مقدمات میں ایک ساتھ ضمانت میں توسیع مل گئی ۔

  تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  اسلام آباد نے 9مئی واقعات سے متعلقہ اور دیگر 6کیسز  میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت میں 10 جولائی تک توسیع کر دی ہے ، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت میں توسیع کی۔

 سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں بھی 13 جولائی  تک توسیع کر دی گئی ہے، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم بشریٰ بی بی کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری نہیں کیے ہیں، جج محمد بشیر نے کہا کہ نیب کے بیان کے بعد درخواست نمٹا دیتے ہیں، نیب وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ درخواست نہ نمٹائیں، اگلی پیشی پر دیکھ لیتے ہیں، عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں بھی 13 جولائی تک توسیع کردی۔