ویب ڈیسک:عالمی مالیاتی ادارے سے قرض معاہدےکےبعد پاکستان کیلئے اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں، ایک طرف سٹاک ایکس چینج میںکے ایس ای 100 انڈیکس تیزی سے اوپر جا رہا ہےتو دوسری طرف روپے نے ڈالر کے پر کاٹ دیئے ہیں، منگل کے روز کاروباری دن کے آغاز پر ہی ڈالر 11 روپے سستا ہو گیا۔
چیئرمین پاکستان فاریکس ایکس چینج ملک بوستان خان نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنائی ہے کہ آئندہ چند روز میں ڈالر 245 روپے پر بھی آ سکتا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے فنڈز منتقل ہونے پر ڈالر کا روپے کے مقابلہ میں نرخ مزید کم ہو گا، آنے والوں دنوں میں ڈالر 245پر بھی آ سکتا ہے،ملک بوستان نے کہاکہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہو گی۔