سٹی42:برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھا ؤکا سلسلہ رکنے پر نہیں آ رہا اب ایک بار پھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعدمرغی کا گوشت 291 روپے سے بڑھ کر 299 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 198روپے جبکہ پرچون ریٹ 206روپے فی کلو جاری کیا گیا،فارمی انڈوں کے نرخ نامے میں 2 روپے فی درجن اضافہ کیا گیا،انڈوں کی پیٹی 4590 روپے کی ہو گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکوامت اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرے تاکہ غریب طبقہ متاثر نہ ہو کیونکہ اگر مہنگائی کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو غریب بے چارہ دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ صارفین ہی نہیں بلکہ دکاندار بھی قیمتوں کے اس اتار چڑھاؤ کے سبب تشویش میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہے،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت مزید کم ہونی چاہئے۔