ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاست کو سہی انداز میں کرنا بہت مشکل ہوتا ہے:پرویز ملک

سیاست کو سہی انداز میں کرنا بہت مشکل ہوتا ہے:پرویز ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:این اے 133 کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء پرویز ملک کی چونگی امرسدھو بینک سٹاپ پر سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب شفقت حسنین کی رہائشگاہ پر آمد اور کارنر میٹنگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

سٹی42 نیوز کے مطابق جنرالیکشن 2018ء میں 21 روز باقی رہ گئے، سیاسی امیدواروں کی جانب سےجاری الیکشن مہم زور پکڑتی جارہی ہے۔ این اے133 کے الیکشن امیدوار ن لیگ کے سینئر رہنماء پرویز ملک کی بینک سٹاپ چونگی امرسدھو پر سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب شفقت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی اور الیکشن کے حوالے سے کارنر میٹنگ کی گئی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:حلقہ133،لیگی چیئرمینوں نے ملک پرویز کی انتخابی مہم کے لیے ڈیوٹیاں سنبھال لیں
 پرویز ملک کا کہنا تھا  کہ اس حلقہ میں اللہ کے فضل سے مسلم لیگ ن کے لوگ شیر شیر کے نعرے لگا رہے ہیں۔ لاہور میں میاں صاحب کو بھر پور حمایت حاصل ہے۔ لاہور میں الیکشن حیران کن ہو گا اور پہلے سے بھی بہتر حالات ہو گے، سیاست کو سہی انداز میں کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔