ویب ڈیسک : نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمد میں ٹول پلازہ کے قریب مویشیوں سے بھرا ٹرالر الٹنے سے 300 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔
ٹول پلازہ قاضی احمد پر ایک افسوناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مویشیوں سے بھرا ٹرالر اُلٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں 300 بکریان ہلاک ہوگئی جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرالر حیدر آباد سے پنجاب جا رہا تھا کہ قومی شاہراہ پر حادثہ پیش آگیا، جس کے بعد موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی، اور اب امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا ہے۔