ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرداخلہ کا منی لانڈرنگ، جعلی ادویات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیرداخلہ کا منی لانڈرنگ، جعلی ادویات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منی لانڈرنگ، جعلی ادویات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اےکراچی زون کا دورہ کیا، اس دوران ایف آئی اے کراچی زون اور ساؤتھ زون کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ 

اجلاس میں محسن نقوی نے  منی لانڈرنگ میں ملوث مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیا، کہا کہ بڑے منی لانڈرز پر مضبوط ہاتھ ڈالا جائے اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کی پوری منی ٹریل بے نقاب کی جائے، حوالہ ہنڈی کا کاروبارکسی صورت برداشت نہیں، بلاامتیاز ایکشن نظرآنا چاہیے۔ 

وزیرداخلہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس مافیا کیخلاف مؤثر کارروائی کا حکم بھی دیا، کہا کہ معصوم لوگوں کو جھانسہ دےکرباہربھجوانے والے رتی بھر رعایت کے مستحق نہیں، بغیر دباؤ ایجنٹس مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والے انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کراچی زون میں انسانی وسائل کی کمی ترجیحی بنیادپردورکی جائےگی، تمام ضروری وسائل دیں گے،کارکردگی سے ادارے کی نیک نامی بڑھانی ہے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 4 ماہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20 ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا، 140 ملین روپے کی نان کسٹم مصنوعات اور ڈرگز ضبط کی گئیں، مسافروں کی سہولت کیلئے کراچی ائیر پورٹ پر سہولت سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔