ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر  میں موسم مزید سرد، لاہور آلودہ ترین شہروں میں 12ویں نمبر پر

شہر  میں موسم مزید سرد، لاہور آلودہ ترین شہروں میں 12ویں نمبر پر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ :شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،کم سے کم درجہ حرارت 6ڈگری تک جانے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 99 فیصد جبکہ دو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔شہر میں آج بھی بارش کا کوئی امکان نہیں۔
 دوسری جانب لاہور کی فضا میں بھی بہتری آئی ہے ،ایئر کوالٹی انڈیکس 156ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں میں 12ویں نمبر پر آ گیا۔
سول سیکرٹریٹ 186،کینٹ میں آلودگی کی شرح 185 ریکارڈ،چمن پارک 182،عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح 174،ماڈل ٹاؤن 162،ڈی ایچ اے فیز فائیو میں شرح 161  جبکہ بیدیاں روڈ کے اطراف آلودگی کی شرح 153 ریکارڈ کی گئی۔