سلمان سلیم: کراچی میں لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت کا بھتیجا گرفتار, ملزم کو کلا کوٹ میں دوران واردات ساتھی سمیت گرفتار کیاگیا۔
لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت کا بھتیجا دوران واردات ساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار ،ملزمان سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد ،ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے دوران واردات رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا.
ملزمان کی شناخت حارث اور راشد علی کے ناموں سے ہوئی ہے ،ملزم حارث لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت کا بھتیجا ہے ،ملزمان اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں .
برآمدہ چھینی موٹر سائیکل نمبری KTB-0057 کا مقدمہ تھانہ کلاکوٹ میں درج ہے ،ملزم حارث اس سے قبل غیر قانونی اسلحہ کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے .
ملزم راشد علی اس سے قبل منشیات فروشی سمیت گٹکے کے مقدمہ میں بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے ،ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.