ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریسکیو1122 کا افتتاح کردیا

سندھ حکومت نے ریسکیو112کوکراچی سےگھوٹکی تک پھیلادیاگیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریسکیو1122 کا افتتاح کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریسکیو1122 کا افتتاح کردیا

(24 نیوز)حادثات ،قدرتی آفات یاکسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سندھ سرکار قیمتی انسانی جانوں  کوبچانےکےلیےپیش پیش ۔ ‏وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ریسکیو 1122 ہائی وے اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔ سندھ حکومت نے ریسکیو112کوکراچی سےگھوٹکی تک پھیلادیاگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کی ہائی وے اسٹیشن آمد پر صوبائی وزرا،ناصرشاہ،مخدوم محبوب الزمان،مئیرمرتضیٰ وہاب اور دیگر نے استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کوسندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے سلامی دی۔اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے نقاب کشائی کر کے ریسکیو 1122 ہائی وے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔
ریسکیوحکام نےوزیراعلیٰ مراد علی شاہ  کومختلف شعبوں کامعائنہ کرایااوراپنی کارکردگی کےحوالے سےبریفنگ بھی دی۔
ریسکیوحکام نے کہا کہ،ہائی وےپرریسکیو1122 سروس قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کی ضامن ہوگی۔اورحادثات کی صورت میں بروقت طبی سمیت ہرقسم کی امدادمیں سہولت میسرہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات: ایک ہی خاندان کے5 بچے دم گھٹنے سے جاں بحق