ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2024  کے دوران پولیس کارروائیوں میں 58 ڈکیت ہلاک، 111 گرفتار

2024  کے دوران پولیس کارروائیوں میں 58 ڈکیت ہلاک، 111 گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : 2024  میں پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں 58 ڈکیٹ ہلاک، جبکہ 111 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 2024 میں لاہور پولیس کا 125 بار ڈکیتوں سے آمنا سامنا ہوا، فرض کی راہ میں 6 اہلکار شہید، 10 شدید زخمی ہوئے، پولیس کی جوابی کارروائیوں میں 58 ڈکیٹ مارے گئے، پولیس نے 111ڈکیتوں کوزخمی حالت میں گرفتار کیا۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ 2519گینگز کے 5606 ممبران کو پکڑ کر جیل بھیجا گیا، ملزمان سے سواارب سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا، گرفتار گینگز سے دوران تفتیش 12345 مقدمات ٹریس کئے گئے۔ اس کے علاوہ 143تولے سونا، 5798 موٹر سائیکلیں، 34 کاریں برآمد کی گئیں، 171دیگر گاڑیاں، 4470 موبائل فونز برآمد کئےگئے۔ ملزموں سے 129کلاشنکوف، 490 رائفلز، 301 بندوقیں، 6951 پسٹلز، ہزاروں گولیاں برآمد کی گئیں ۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ عادی مجرم جیل میں بند ہوں گے تو جرائم میں حقیقی کمی ہو گی ۔