ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی ایڈ کی ڈگری جمع نہ کرانے والے اساتذہ کیلئے شرائط میں نرمی

 بی ایڈ کی ڈگری جمع نہ کرانے والے اساتذہ کیلئے شرائط میں نرمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا احسن اقدام،محکمہ تعلیم نے 31 دسمبر تک بی ایڈ نہ کرنے والے اساتذہ کیلئے شرائط میں نرمی کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق مذکورہ سینکڑوں اساتذہ سال 2015 کے بعد بھرتی کیا گیا تھا، متعدد ڈیڈ لائن کے باوجود اساتذ نے بی ایڈ کی پروفیشنل ڈگری حاصل نہیں کی تھی۔

بھرتی کے بعد کی بی ایڈ کی تعلیم حاصل کرنے والے اساتذہ کے لیے کچھ شرائط میں نرمی کی گئی ہے، 31 دسمبر کے بعد بی ایڈ ڈگری حاصل کرنے والے اساتذہ کی تعداد کے بارے میں اتھارٹیز کو فوری معلومات جمع کرنے کا کہا گیا ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹیز کو مذکورہ معلومات 4 جنوری 2025 تک جمع کرانی ہونگی،سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ جن اساتذہ کا بی ایڈ کا امتحان ہو چکا ہے اور ان کا نتیجہ آنا باقی ہے، ان کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیجائیں،اگر یہ معلومات وقت پر جمع نہیں کی جاتی ہیں تو اساتذہ کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جا سکتا ہے۔