زرِ مبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب ڈالر ہو گئے، اسٹیٹ بنک

زرِ مبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب ڈالر ہو گئے، اسٹیٹ بنک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

 گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 46 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، 29 دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 22 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

 کمرشل بنکوں کے ذخائر میں 9 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد کمرشل بنکوں کے پاس 4 ارب 99 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 13 ارب 22 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔