ساندہ ؛ بھانجے نے فائرنگ کر کے ماموں کو قتل کر دیا

 ساندہ ؛ بھانجے نے فائرنگ کر کے ماموں کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ساندہ کے علاقےحکیماں والا بازار کے قریب بھانجے نے فائرنگ کر کے ماموں کو قتل کر دیا. 

پولیس کےمطابق بھانجا آصف اور ماموں محمد علی کے درمیان کاروباری رنجش پر جھگڑا ہوا ، آصف نے 55 سالہ ماموں محمد علی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ 

ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔