شہر کے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد، پولیس نے ہلاکتوں کی وجہ بتادی

شہر کے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد، پولیس نے ہلاکتوں کی وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : شہر کے مختلف علاقوں سے4لاشیں برآمد ہوئیں۔ 
پولیس کے مطابق ٹبی سٹی علی پارک کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، جبکہ مسلم ٹاؤن کے علاقہ سے 24 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی، جاں بحق دونوں افراد کی موت نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ شفیق آباد میں 55سالہ شجاعت حسین نامی شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا، جبکہ گجر پورہ ، چائنہ سکیم کے گندا نالہ سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، 30 سالہ شخص کو قتل کر کے گندے نالے میں پھینکا گیا، شناخت نہ ہو سکی ۔ 
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کردی گئیں۔