بارش کہاں ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

بارش کہاں ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید:  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا ۔ اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

 شہر لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ درجہ خرارت کم ہونے کے باعث شہریوں کی کلفی جمنے لگی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 16ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں بھی نمایاں کمی محسوس کی گئی ہے جبکہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔

 شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 192ریکارڈ کی گئی۔ پولو گراؤنڈ275، یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 266ریکارڈ، ڈی ایچ اے 247، خانہ سلیم فرہنگ میں شرح 219 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں  شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں کم سے کم 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ چارسدہ، رشکئی، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان اور گردونواح  میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 مری، گلیات اور گردونواح میں سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم   سرد اور مطلع ابر آلود  رہنے کی توقع ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق چاغی، کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، مستونگ،  قلات، خاران، ہرنائی، سبی، نوشکی میں  بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔  سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم   سرد اور خشک رہے گا۔
 

Ansa Awais

Content Writer