کورونا کا نیا ویرینٹ: بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

کورونا کا نیا ویرینٹ: بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کووڈ ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق این سی او سی نے بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا جس کا مقصد دنیا بھر میں پھیلے گئے کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کی روک تھام کرنا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ ہوگی، کووڈ ٹیسٹنگ کے لیے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس قومی ادارہ برائے صحت فراہم کرے گا، اس وقت ملک کے بیشتر بڑے ائیرپورٹس پر کووڈ ڈائگنوسٹک کٹس موجود نہیں ہیں۔

 حکام نے کہا کہ پاکستان میں اب تک کووڈ کے نئے ویرینٹ جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم ایڈوائزری کے نتیجے میں اسپتالوں کی او پی ڈیز اور وارڈز پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔