کینیڈا نے غیر ملکیوں پر بڑی پابندی لگا دی

Ban on Foreigners Buying Homes in Canada
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کینیڈا میں غیر ملکیوں کے گھر خریدنے پر 2 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ، خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار کینیڈین ڈالر کا جرمانہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پابندی کا مقصد دنیا میں گھروں کی سب سے زیادہ مہنگی اور ناقابلِ خرید مارکیٹ پر دباؤ کو کم کرنا ہے،برطانوی نشریاتی اداے کے رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے اب کینیڈا میں غیر ملکی افراد اور وہ افراد جو کینیڈا کے مستقل رہائشی نہیں، وہاں جائیداد نہیں خرید سکتے ۔

 دسمبر کے آخری دنوں میں اس پابندی کے لاگو ہونے سے محض 11 دن پہلے کینیڈا کی حکومت نے قواعد میں کچھ لوگوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جن میں غیر ملکی طلبا جو کم از کم پانچ سال سے ملک میں ہیں، پناہ گزین اور عارضی ورک پرمٹ والے افراد شامل ہیں۔

 اس سال موسم گرما تک کینیڈا میں ایک گھر کی اوسط قیمت 7 لاکھ 77 ہزار 200 کینیڈین ڈالر تھی جو کہ کسی متوسط طبقے کے فرد کی ٹیکس کے بعد بچ جانے والی آمدن سے 11 گناہ زیادہ ہے،کینیڈا کے دو بڑے شہروں ٹورانٹو اور وینکوور میں گھر کی اوسط قیمت 10لاکھ کینیڈین ڈالر ہے جو اسے دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں شمار کرتی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر