یمنیٰ زیدی نے اپنی پہلی فلم کا پوسٹر شیئر کردیا

یمنیٰ زیدی نے اپنی پہلی فلم کا پوسٹر شیئر کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوب رو اداکارہ یمنیٰ زیدی ڈراموں کے بعد اب پاکستانی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے اپنی پہلی فلم کا پوسٹر شیئر کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی پہلی فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ کا موشن پوسٹر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔

https://www.instagram.com/reel/Cm9Xn2jjCFK/?utm_source=ig_web_copy_link

انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں پاکستان کے لیے اپنی پہلی فیچر فلم ’نایاب‘ کا ٹائٹل موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بے حد پرجوش ہوں، اس فلم کا خیال اور تشکیل میرے دل کے بہت قریب ہے، جو میں آپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں‘۔

فلم ’نایاب - نام یاد رکھنا‘ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی فلم میں کرکٹر کا کردار نبھا رہی ہیں۔

اس فیچر فلم کی ہدایتکاری عمیر علی نے جبکہ پیشکش رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی فلم کی ہے۔ فلم کا اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ اور محمد فواد خان شامل ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer