دبئی جانا پاکستانیوں کے لئے مزید آسان ہوگیا

 Pia start sialkot to dubai flight
کیپشن: dubai flight
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)پی آئی اے نے سیالکوٹ سے دبئی پروازوں کا آغاز کر دیا,سیالکوٹ سے دبئی کے لئے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 171 روانہ ہو گئی۔افتتاحی پرواز سے165 مسافر روانہ ہوئے.

تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ ایئر پورٹ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی عثمان ڈار، صوبائی وزیر چوہدری اخلاق اور پی آئی اے کے جنرل مینیجر پسنجر سیلز محمد شفیق نے مسافروں کو الوداع کیا۔  ایئر پورٹ پر افتتاحی تقریب میں کیک کاٹا گیا اور مسافروں میں پھول بھی تقسیم کئے گئے۔

سیالکوٹ سے دبئی کے لئے براہ راست پروازوں کے موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ قومی ائر لائن اپنے ہم وطنوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے آرام کا ہر ممکن خیال رکھا جائے انہوں نے متعلقہ شعبہ جات کو نئی پرواز شروع کرنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر ایک میٹنگ میں ٹریول ایجنٹس نے پی آئی اے کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ پی آئی اے کی سیالکوٹ سے دبئی کے لئے ہفتہ وار دوپروازوں کے ساتھ پاکستان کے مختلف شہروں سے دبئی کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer