گلے میں پہنے منگل سوتر کی قیمت کیا؟ کترینہ کیف کی نئی تصاویر نے دھوم مچا دی

Indian actress
کیپشن: Katrina Kaif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف شادی کے بندھنے کے بعد خوبصورت جوڑے کی بہت سی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہیں۔

کترینہ کیف نے شادی پر تین ہیرے جڑا، سونے اور کالے موتیوں کی زنجیر والا جو منگل سوترا پہنا اس کی قیمت بھارتی روپوں میں 5 لاکھ روپے اور پاکستانی روپوں میں تقریبا 12لاکھ بنتی  ہے اور یہ بھی سبیا ساچی برانڈ کا ہی ہے۔ منگل سوترا اس نیکلس کو کہتے ہیں جسے ہندو مذہب کی شادیوں میں دولہا دلہن کو پہناتا ہے۔

کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر شیئر  کی ہیں ،تصاویر میں ان کے گلے میں پہنا ہوا منگل سوتر واضح طور پر نظر آ رہا ہے ۔تصاویر میں کترینہ کیف بہت ہی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

 واضح رہے کہ شادی پر وکی نے اپنی دلہنیا کو انتہائی خوبصورت اور قیمتی تحفے بھی دیے تھے ۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کے ایک نجی ہوٹل میں 9 دسمبر کو انجام پائی تھی۔