بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ کے خلاف ’ریویو‘ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ کے خلاف ’ریویو‘ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
کیپشن: New Zealand vs Bangladesh
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بنگلادیش اور نیوزی لینڈ  کے میچ کے دوران بنگلا دیش کا ایسا ’ریویو‘  جس نے صارفین کو پریشان کردیا، سوشل میڈیا پر بنگلادیش کے ’ریویو‘  کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جب تسکین احمد کی گیند کیوی بلے باز راس ٹیلر کے بیٹ پر جا لگی لیکن حیرت انگیز طور پر صاف بلے کو چھونے والی گیند پر بنگلادیش کی ٹیم کی جانب سے ریویو لے لیا گیا۔

علاوہ ازیں صاف بلے کو چھونے والی گیند پر پہلے بنگلادیشی کھلاڑیوں نے زبردست اپیل کی جس پر امپائر نے ناٹ آؤٹ کا بھی اشارہ کیا لیکن پھر کھلاڑیوں نے مشورہ کے بعد ریویو لے لیا۔سوشل میڈیا پر اس ’ریویو‘  کا خوب مذاق بنایا جا رہا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر