ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں بارش، لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر

LESCO
کیپشن: LESCO
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدسپرا: شہر میں بارش، لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر، مختلف علاقوں میں فیڈر ٹرپ کرگئے، بجلی کی فراہمی کئی گھنٹے معطل رہی۔
 لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ڈسٹری بیوشن سسٹم خراب ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اردو بازار، باغبانپورہ،کینٹ، مناواں، فتح گڑھ، شادمان، آصف کالونی، بھاٹی گیٹ، بکر منڈی، مقدس پارک، ڈیوس روڈ ،اتحاد کالونی، شاہدرہ میں بجلی بند رہی، جبکہ جیا موسیٰ ، رنگ روڈ اور ملتان روڈ کے اطراف میں بھی بجلی کی فراہمی معطل رہی۔