مریم نواز کی نواسی کیلئے کھلونے خریدنے کی ویڈیو وائرل

مریم نواز کی نواسی کیلئے کھلونے خریدنے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مریم نوازکاکہناہےکہ پی ڈی ایم لانگ مارچ ضرورکرےگی، لانگ مارچ کااعلان عوام کی سہولت اورموسم دیکھ کر کریں گے۔ لاہورروانگی سےقبل مریم نوازنےبہاولپورمیں راناطارق کےگھرپرتکلف ناشتہ کیا، موٹروےآرام گاہ پررک کراپنی نواسی کیلئےتحفہ بھی خریدا۔

پی ڈی ایم لانگ مارچ ضرورکرےگی، نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازنےواضح کردیا۔ تاہم انہوں نےکہاکہ لانگ مارچ کااعلان عوام کی سہولت اورموسم دیکھ کر کریں گے۔ لاہور روانگی سے قبل مریم نوازنے بہاولپورنےڈاکٹرراناطارق کےہاں پُرتکلف ناشتہ کیا۔ مریم نوازکوناشتےمیں مٹن نہاری، مٹن کنہ، بکرےکےپائے، دیسی ساگ اور سپیشل آلوکی بھجیا پیش کی گئی۔
سیاست کےساتھ ساتھ مریم نوازگھریلو معاملات کوبھی بخوبی نبھاتی ہیں۔ موٹروےسےواپسی پر مریم نواز ایک آرام گاہ میں رکیں اور اپنی نواسی کیلئےتحفہ خریدا۔ نانی اورنواسی کی محبت بھری گفتگونے دل موہ لئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer