بچوں کا اپنے ’’وزیر اعظم ‘‘سے بریک اپ ہوگیا

بچوں کا اپنے ’’وزیر اعظم ‘‘سے بریک اپ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :بچوں کا اپنے ’’وزیر اعظم ‘‘سے بریک اپ ہوگیا ۔سکول دوبارہ کھلنے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصر کیے جارہے ہیں۔سکولز ری اوپننگ ،شفقت محمود اور انکل وزیر تعلیم سکول کھولیں کے ٹرینڈ ز چل رہے ہیں۔

تعلیمی ادارے دوبارہ کھولے جانے کے اعلان پر ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’’آہ کورونا نہیں رہے‘‘۔

ایک صارف نے  وفاقی وزیر تعلیم کی تصویر  کے ساتھ کہاوت شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ 

یاد رہے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے بارے فیصلہ ہوگیا،حکومت نے 18 جنوری سے نہم سے بارہویں جماعت، جنوری 25 سے نرسری سے آٹھویں جماعت تک سکولز اور 1 فروری سے جامعات کو کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

  بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت آج ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوئی،کانفرنس میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے، امتحانات اور تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے پر غور کیا گیا۔بین الصوبائی وزرا کانفرنس میں ملک بھر کے وزراء تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔پنجاب سے صوبائی وزیراعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں اور ڈاکٹرمراد راس نےشرکت کی۔کانفرنس میں خاص طور پر کورونا کے پیش نظر تعلیمی ادارے کھولنے کی مختلف آپشن پر غور کیاگیا۔

خیال رہے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا تب سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز بنے تھے،بچوں نے شفقت محمود کو اپنا ’’وزیر اعظم ‘‘قرار دیا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer