(علی رامے) تعلیم اور صحت کے بجٹ میں مالی بے ضابطگیاں، سی ای اوز کی جانب سے اخراجات کے آن لائن اندراج نہ ہونے پر اکاؤنٹنٹ جنرل کے تحفظات، افسروں سے فنڈز کے آن لائن اندراج کے حکم پر عملدرآمد کیلئے چیف سیکرٹری کومرا سلہ ارسال کر دیا گیا۔
چیف سیکرٹری کو بھجوائے گئے مراسلے میں تمام فنڈز کے اعداد و شمار بروقت آن لائن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اور ہیلتھ اتھارٹیز اپنے بجٹ کے اعداد و شمار کا آن لائن اندراج نہیں کر رہیں، بجٹ کے آن لائن اندراج نہ ہونے کی شفافیت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔
مراسلے میں چیف سیکرٹری سے استدعا کی گئی ہے کہ صوبے بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اور ہیلتھ اتھارٹیز کے سی ای اوز کو بجٹ کا اندراج آن لائن کرنے کا حکم دیا جائے