حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک ڈور رابطے شروع

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک ڈور رابطے شروع
کیپشن: City42 - CM Punjab, Opposition
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پبلک اکاوٗنٹس کمیٹی اور قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ،پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات سے قبل بیک ڈور رابطے شروع ہوگئے ۔

 پنجاب اسمبلی کی کارروائی افہام و تفہیم کے ساتھ چلانے پر اتفاق کے لئے  اپوزیشن اور حکومت  نے کوششیں شروع کردیں ہیں۔ اپوزیشن نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ دو پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں میں سے ایک حکومت اور ایک اپوزیشن کے پاس ہو، حکومت کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی سربراہی اپوزیشن لیڈر کو دی جائے۔ جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 2 کی سربراہی حکومت کو دی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت سے قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا بھی واضح کرنے کو کہا ہے کہ 36 قائمہ کمیٹیوں میں سے کس کس کی سربراہی اپوزیشن کو دی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی کی کل 36 قائمہ کمیٹیوں میں سے 19 حکومت کو جبکہ 17اپوزیشن کو ملیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer