محکمہ ماحولیات کی ٹیم کاچھاپہ،4 گوداموں میں رکھا ہسپتالوں کافضلہ برآمد

محکمہ ماحولیات کی ٹیم کاچھاپہ،4 گوداموں میں رکھا ہسپتالوں کافضلہ برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فاران یامین): محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے امین پارک نمبر دو بندروڈ پر چھاپہ مارا اور چار گوداموں میں رکھا ہسپتال کا نو ہزار کلو فضلہ قبضے میں لے لیا۔چھاپوں کے خوف سے زیادہ تر مالکان نے اپنے گوداموں کو تالے لگا دیئے .

صحت دشمنوں کیخلاف گھیرا تنگ ، محکمہ ماحولیات کی پہ در پہ کارروائیاں ، ہسپتالوں کے فضلے سے ویسٹ بنانے کا گھناؤنا دھندہ کرنے والے اپنے انجام کو پہنچے ، مسلسل پانچویں روز بند روڈ کے علاقے میں چھاپے ، ہسپتالوں کے زہریلے فضلے سے بھرے گوداموں میں رکھا نو ہزار کلو ویسٹ قبضہ میں لے لیا گیا ، ملزمان نے زہریلے فضلے سے روز مرہ استعمال کی اشیاء بنانے کے خطرناک کارخانے لگا رکھے تھے ، چھاپوں کے خوف سے زیادہ تر مالکان نے اپنے گوداموں کو تالے لگا دیئے .ڈائریکٹرماحولیات نسیم الرحمن کہتے ہیں کہ گھناؤنا کاروبار کرنے والوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گے ۔

اہل علاقہ نے جہاں محکمہ ماحولیات کی کارروائی کو خوش آئند قرار دیا ، وہیں ہسپتال کا فضلہ بیچنے والے نیٹ ورک کو توڑنے کا بھی مطالبہ کیا۔شہری کہتے ہیں کہ محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے فضلہ سیل کرنے والے کسی گروہ کاابھی تک سراغ نہیں لگایا ۔