ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران شفیع کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

عمران شفیع کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ایم این اے افضل کھوکھر کے بھتیجے عمران شفیع کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری، پیٹ میں ایک گولی لگی جو موت کا سبب بنی۔

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونیوالے عمران شفیع کا پوسٹ مارٹم جناح ہسپتال میں کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق عمران شفیع کو پیٹ میں ایک گولی لگی۔ جس نے پیٹ میں جگر ، مثانہ اور گردے کو متاثر کیا۔ جسم کے اندرونی عضا متاثر ہونا ہی موت کی وجہ بنی۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز شادی کی تقریب میں ملک اسلم اور اشرف بھٹی گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے شفیع کھوکھر کے بیٹے عمران شفیع زخمی ہو گئے اور انکو ڈاکٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عمران شفیع ہسپتال میں دم توڑ گئےتھے۔