ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیدیاں روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 کمسن بچے جاں بحق

بیدیاں روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 کمسن بچے جاں بحق
کیپشن: City42 - Accident Bedian Road
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان): بیدیاں روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو  کمسن بچے جاں بحق جبکہ  اُن کے والد شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بیدیاں روڈ پر ٹرالے نے رکشہ کو اووٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو کمسن بچے 6 سالہ فراز اور 5 سالہ زین جاں بحق جبکہ اُن کے والد زخمی ہوگئے، دونوں بچے اپنے والد کے ساتھ سکول جارہے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور نعشیں تحویل میں لے لیں۔

پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔