ملک اشرف : بسنت کےموقع پرلاہورہائیکورٹ نے چھٹیاں نہ دینےکافیصلہ کیا ہے ۔
بسنت کےموقع پرعدالتوں میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی۔6سے 7فروری کومقامی چھٹیاں ہونے کےباوجودعدالتیں کھلی رہیں گی۔
بسنت کےموقع پرعدالتی چھٹیاں نہ ہونےپروکلااورلاء افسران پریشان ہوگئے ۔ لاء افسران کاکہنا ہے کہ تمام محکموں میں چھٹی ہوگی ، افسران پیشیوں پرکیسےآئیں گے،
پولیس افسران کوعدالتوں میں پیشی میں مشکلات کاسامناہوگا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App