ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیچلرز کیلئے خوشخبری؛ رہائشی سہولت سے محروم کرنے والی پالیسی غیر قانونی

بیچلرز کیلئے خوشخبری؛ رہائشی سہولت سے محروم کرنے والی پالیسی غیر قانونی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بیچلرز کو رہائشی سہولت سے محروم کرنے والی پالیسی غیرقانونی قرار دی گئی ۔

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے بیچلرز مرد و خواتین کے لیے ہاؤسنگ میں پابندیوں اور رہائشی سہولت سے محروم کرنے والی پالیسی کو غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا۔ وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے ایک خاتون کی درخواست پر فیصلہ سنایا، جس میں بیچلر ہونے کی بنیاد پر گھر کرایہ پر دینے سے انکار کیا گیا تھا۔

درخواست گزار کے مطابق کرایہ دار خاتون کو ہراساں کرنے کے لیے بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات بھی زبردستی منقطع کر دی گئیں۔

 وفاقی محتسب نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ ازدواجی حیثیت یا صنف کی بنیاد پر بیچلر ہونا رہائش سے محروم کرنے کی کوئی قانونی وجہ نہیں بن سکتی۔ ایسے اقدامات مساوات، انسانی وقار اور رہائش کی آزادی جیسے بنیادی آئینی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

فوسپا کی جانب سے اس حوالے سے ابزرویشن وفاقی و صوبائی حکام، رینٹ کنٹرولرز، ہاؤسنگ ریگولیٹرز، مقامی حکومتوں اور ہاؤسنگ سیکٹر کے تمام متعلقہ فریقین کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔درخواست کے تصفیہ ہونے پر کیس نمٹا دیا گیا۔