ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین شاہ عالم مارکیٹ کی مسجد سے ساڑھے تین لاکھ روپے کے جوتے چوری

 چیئرمین شاہ عالم مارکیٹ کی مسجد سے ساڑھے تین لاکھ روپے کے جوتے چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ماڈل ٹاؤن کے جامع مسجد سے شاہ عالم مارکیٹس بورڈ کے چیئرمین، سید عظمت علی شاہ کے جوتے چوری ہو گئے، جن کی مالیت ساڑھے تین لاکھ روپے ہے۔

 تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سید عظمت علی شاہ محفل میلاد میں شرکت کے لیے مسجد میں موجود تھے۔

تاجر رہنما کے مطابق، محفل میلاد کے اختتام پر جب وہ اپنی جوتے لینے آئے تو وہ اپنی جگہ پر موجود نہیں تھے۔ جوتا ایک معروف انٹرنیشنل برانڈ کا بتایا گیا ہے، جس کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے ہے۔

مسجد انتظامیہ اور مقامی افراد نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔