ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ اورڈورکی مانگ میں بےپناہ اضافہ، قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

پتنگ اورڈورکی مانگ میں بےپناہ اضافہ، قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم:لاہور میں بسنت کے قریب آتے ہی شہریوں میں جوش و خروش عروج پر ہے اور پتنگ بازی کے سامان کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

 شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ اور ڈور کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چوبرجی کے بازار میں شرلا 80 روپے جبکہ پری 100 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اسی طرح آڈا گڈا 150 روپے، پونا تاوا 250 روپے اور ایک تاوا گڈا 400 روپے میں دستیاب ہے۔
ڈیڑھ تاوا گڈے کی قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ شہریوں کے مطابق ڈیڑھ تاوا گڈا مارکیٹ میں نایاب ہو چکا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈور کی طلب اس قدر زیادہ ہے کہ سپلائی پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ مارکیٹ میں ڈور کی قیمت 12 سے 13 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بسنت کا شوق تو ہے مگر مہنگائی نے خوشیوں کو محدود کر دیا ہے، جبکہ دکاندار قیمتوں میں اضافے کو بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ اور محدود سپلائی کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔