علی رامے: پنجاب حکومت نےکسانوں سے گندم نہ خریدی جبکہ اب پاسکو سے مہنگے داموں گندم کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم شارٹ فال روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے پاسکو سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔ پاسکو سے گندم 4150 روپے فی من خریدی جارہی ہے جبکہ مارکیٹ میں حکومت یہ گندم 3000 روپے فی من ریلیز کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق فی من گندم پر حکومت 1150 روپے سبسڈی دے گی جبکہ مجموعی طور پر حکومت نے 8 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بروقت مقامی خریداری ہوتی تو اربوں کی سبسڈی کی ضرورت نہ پڑتی جس پر حکومت نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں استحکام اور آٹے کی قیمت قابو میں رکھنے کے لیے فیصلہ کرنا پڑا ہے۔