جنید ریاض :محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی مبینہ سستی کے باعث صوبے بھر کے 3 لاکھ اساتذہ گزشتہ 2 سال سے سالانہ کارکردگی رپورٹ (ACR) آن لائن جمع کروانےکیلئےخوار ہو رہے ہیں۔
آن لائن اے سی آر جمع نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں اساتذہ سنیارٹی کے باوجود ترقیوں سے محروم ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کی جانب سے تیار کردہ ایپ گزشتہ 2 سال سے غیر فعال پڑی ہے، جبکہ پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن یونٹ (PMIU) بھی HRMS ایپ کو مؤثر طور پر چلانے میں ناکام رہا ہے۔
دستاویزات کے مطابق اساتذہ کی آن لائن اے سی آرز آخری بار سال 2023 میں جمع کی گئی تھیں جبکہ سال 2024-25 کی اے سی آرز تاحال وصول نہیں کی گئی, اس سے قبل سالانہ کارکردگی رپورٹس صرف 2020 سے 2023 تک جمع کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اساتذہ کو ترقیوں کی منظوری آن لائن اے سی آرز کی بنیاد پر دی جانی تھی، تاہم سسٹم کی خرابی اور انتظامی ناکامی کے باعث یہ عمل تعطل کا شکار ہے.