ویب ڈیسک: بھارت میں ملیالم فلم انڈسٹری کے سینئر اور معروف موسیقار ایس پی وینکٹیش دل کا دورہ پڑنے کے باعث 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ایس پی وینکٹیش نے ملیالم سنیما کے لیے کئی دہائیوں تک یادگار دھنیں ترتیب دیں اور انہیں جدید ملیالم فلم موسیقی کی اہم شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی موسیقی آج بھی مختلف نسلوں میں یکساں مقبول ہے۔
کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے بھی ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی وینکٹیش کی لازوال دھنیں ملیالم فلم موسیقی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
سیاسی رہنماؤں، فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے بھی موسیقار کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔