اشرف خان : انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا، روپے کی قدر میں بہتری نظر آنے لگی جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
انٹربینک میں ڈالر 279 روپے سے نیچے آگیا ،انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوگیا ، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 279.04 روپے سے کم ہوکر 278.96 روپے پر بند ہوا
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے اضافے سے 280.91 روپے پر آگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 1.37 روپے اضافے سے 289.98 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 10 پیسے کمی سے 346.02 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.50 روپے پر برقرار ہے ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 74.75 روپے پر ہی برقرار ہے