زاہد چوہدری :پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز تیار ہوجائیں محکمہ صحت نے اہم فیصلہ کرلیا ،پی جی ٹرینی ڈاکٹرزہفتےمیں72گھنٹےڈیوٹی دیں گے
محکمہ صحت نے سی پی ایس پی کےجولائی2023کےنوٹیفکیشن پرعمل کافیصلہ کرلیا ،ایمرجنسی اورہفتےمیں 6دن چلنےوالےشعبوں میں36گھنٹےکی معمول کی ڈیوٹی ہوگی،ہفتے میں6دن والے شعبوں میں24اور12گھنٹےکی ایمرجنسی ڈیوٹی لازم ہے ،ایمرجنسی نہ رکھنےوالےشعبہ جات میں روزانہ 8اور 24 گھنٹے کی ایک کال پر ڈیوٹی لازم ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 72گھنٹے ڈیوٹی پر ینگ ڈاکٹرز کے ایک چیپٹر نے بھی محکمہ صحت کی حمایت کر دی ،پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کے پرائیویٹ پریکٹس کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی، محکمہ صحت نے ہسپتالوں کو پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کے ڈیوٹی روسٹر پر عمل کروانے کا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App