انتخابات 2024; الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا

انتخابات 2024; الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان:  الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا۔

 الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ بیلٹ پیپرز کی طباعت کا کام 3 سرکاری پریس اداروں میں مکمل کیا گیا اور قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔

 اس حوالے سے بتایا گیا کہ بیلٹ پیپرز متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ان کے نمائندوں کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

 

گزشتہ انتخابات سے تقابلی جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے اور 800 ٹن اسپیشل سیکیورٹی کاغذ استعمال ہوا تھا۔

 اعلامیے میں بتایا گیا کہ عام انتخابات 2024ء میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر 2 ہزار 170 ٹن کاغذ استعمال ہوا اور بیلٹ پیپرز کیلئے زیادہ کاغذ خرچ ہونے کی وجہ امیدواروں کی زیادہ تعداد ہے۔