عماد وسیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

 عماد وسیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی لیگ کے دوران سابق آل راؤنڈر نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی نمائدگی کرتے ہوئے دبئی کیپیٹلرز کے ڈیوڈ وارنر اور سکندر رضا کی وکٹیں حاصل کرکے 300وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز کیا۔

عماد وسیم سابق کپتان شاہد آفریدی کے بعد ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دوسرے بالر بن گئے ہیں۔اس میچ انہوں نے نہ صرف دو وکٹیں بلکہ 10رنز بھی بنائے، انکی آل رانڈ کارکردگی کے باعث ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔