خبردار کراچی میں مزید بارش برس سکتی ہے

Karachi Rain Alert, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سمندر کی جانب سے آنے والے مغربی لو پریشر سسٹم نے بلوچستان کے بیشتر علاقوں مین موسلا دھار بارشیں برسا کر ندیوں میں سیلابی کیفیت پیدا کر دی ہے وہ سسٹم سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقوں اور کراچی کے شمالی علاقوں میں مزید بارش برسانے کا سبب بنے گا۔ 

محکمہ موسمیات کی وارننگ

محکمہ موسمیات نے بھی تصدیق کی ہے کہ شہر کے شمالی علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریڈار پر شمالی علاقے میں بارش کا ہیوی اسپیل نظر آرہا ہے،  اس دوران شہر کے جنوبی علاقے میں ہلکی اور درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ موجودہ اسپیل میں بارش کا سلسلہ  ہفتہ کی رات ہی ختم ہو جائے گا 

کراچی الیکٹرک شہریوں کی حفاظت کے لئے بجلی بند کر سکتی ہے
کراچی اور نواحی علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے الیکٹرک نے بتایا ہے کہ ہفتہ کے روز بعض نشیبی علاقوں مین براش کے دوران جلی کی فراہمی شہریوں کو ممکنہ حادثات سے بچانے کے لئے کی گئی۔ اب بھی مزید بارش ہونے کی صورت میں نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی بند کی جاسکتی ہے ۔

ترجمان کے الیکٹرک  نے بتایا کہ کے الیکٹرک کا فیلڈ اسٹاف ہائی الرٹ پر ہے۔ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔
 برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں۔ برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے ۔ ہفتہ کی رات بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب  ہونے کی اطلاعات سے سوشل میڈیا پر شور مچ گیا تھا۔ گلشن اقبال ، بہادرآباد ، نیو ٹائون ، بی آئی بی میں بجلی بند  ہوئی تھی جبکہ نیو کراچی ، سرجانی ، پاور ہائوس ، ناگن چورنگی ، بفرزون میں بھی بجلی کی فراہمی معطل  ہو گئی تھی۔ ڈیفنس کے کئی علاقوں سے بجلی غائب  ہو گئی تھی۔ بجلی کی بندش کی عمومی وجہ تیز ہواوں کے سبب شارٹ سرکٹ سے مختلف فیڈرز میں آٹومیٹک سرکٹ بریک سسٹم کارو بہ عمل آنا تھی۔

نگراں وزیر اعلیٰ کی مرتضیٰ وہاب کو ہدایات

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر  نےصوبے بھر میں شدید بارش کے امکان کے  پیش نظر افسران کو  حفاظتی انتظامات کی ہدایت کر دی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ٹیلیفون کر کے شہر مین بارش کے بعد کی صورتحال کے متعلق آگاہی حاصل کی۔ وزیراعلیٰ نے  کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی کو ہر  ممکن حد تک مأثر بنانے کی ہدایت  کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو   بھی شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسر گھر نہ بیٹھیں

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز، اور ضلعی پولیس کے افسران عوام کی مدد کیلئے باہر نکلیں۔  ٹریفک میں پھنسے شہریوں کی مشکلات میں حل کریں تاکہ وہ جلد گھر پہنچ سکیں۔

کامران ٹیسوری کی کمشنر کراچی کو ہدایات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےکمشنر کراچی سے رابطہ  کر کے انہین بارش کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کے فوری حل کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔